سورة الحج - آیت 64

لَّهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ وَإِنَّ اللَّهَ لَهُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

جو آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے ، اور وہی ہے بےپروا قابل تعریف ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب کو اسی نے پیدا کیا ہے، سب کا وہی مالک ہے، وہ جس طرح چاہتا ہے ان میں تصرف کرتا ہے۔