سورة الحج - آیت 51
وَالَّذِينَ سَعَوْا فِي آيَاتِنَا مُعَاجِزِينَ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جنہوں نے ہماری آیتوں کے ہرانے میں کوشش کی ، وہی دوزخی ہیں۔ (ف ١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور جو لوگ اللہ کے بندوں کو اس کی آیتوں سے برگشتہ کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے، اور اس گمان باطل میں مبتلا رہیں گے کہ وہ اللہ کو عاجز کردیں گے، تو انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ کو کوئی مغلوب نہیں بنا سکتا اور ایسے لوگوں کا ٹھکانا جہنم ہوگا۔