سورة الحج - آیت 50

فَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سو جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کئے ان کے لئے مغفرت اور عزت کا رزق ہے ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیات (50، 51) میں اسی انجام نیک و بد کو بیان کیا گیا ہے کہ جو لوگ ایمان لائیں گے اور عمل صالح کریں گے، اللہ تعالیٰ ان کے گناہوں کو درگزر فرمائے گا اور انہیں جنت میں داخل کردے گا ۔