سورة الحج - آیت 49

قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا أَنَا لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

تو کہہ ، لوگو ! میں تو تو تم کو کھول کر ڈرانے والا ہوں ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(28) اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول سے فرمایا، آپ عذاب کی جلدی مچانے والوں سے کہہ دیجیے کہ اے لوگو ! میں تمہارا معبود اور رب نہیں ہوں، عذاب نازل کرنا یاکسی کو نوازنا میری قدرت سے باہر کی بات ہے میں تو اللہ کا ایک بندہ ہوں، مجھے صرف اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ نافرمانوں کو اللہ کے عذاب سے ڈراؤں اور فرمانبرداروں کو اس کی جنت کی خوشخبری دوں۔