سورة الحج - آیت 22
كُلَّمَا أَرَادُوا أَن يَخْرُجُوا مِنْهَا مِنْ غَمٍّ أُعِيدُوا فِيهَا وَذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِيقِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جب دوزخ سے مارے غم کے نکلنے کا ارادہ کریں گے تو (واپس) اسی میں لوٹائے جائیں گے اور (کہا جائے گا) چکھو جلن کا عذاب ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور غم و اندوہ اور درد و الم سے بے چین ہو کر جب بھی نکلنا چاہیں گے، تو جہنم پر مامور فرشتے انہیں مار مار کر دوبارہ لوٹا دیں گے اور ایک لمحہ کے لیے انہیں نکلنے نہیں دیں گے اور کہیں گے کہ تم آگ کے عذاب کا مزا چکھتے رہو۔