سورة الحج - آیت 20
يُصْهَرُ بِهِ مَا فِي بُطُونِهِمْ وَالْجُلُودُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اسی پانی سے ان کا چمڑا اور جو ان کے پیٹ میں ہے گلایا جائیگا ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
پھر کافر جماعتوں کو جہنم میں داخل کردے گا، جہاں انہیں آگ کے کپڑے پہنائے جائیں گے اور ان کے سروں پر نہایت گرم پانی انڈیلا جائے گا، جس کی گرمی سے ان کے پیٹ کی انتڑیاں اور گوشت اور چربیاں پگھل کرباہر نکل جائیں گی، اور ان کے جسم کے چمڑے بھی کٹ کٹ کر الگ ہوجائیں گے ۔