سورة الحج - آیت 16

وَكَذَٰلِكَ أَنزَلْنَاهُ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ وَأَنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَن يُرِيدُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ہم (ف ٢) ۔ نے یہ قرآن کھلی نشانیاں اتارا ہے ، اور لئے اتارا ہے کہ بیشک اللہ جسے چاہے ہدایت کرے ، ۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(9) قرآن کریم کی تعریف بیان کی جارہی ہے کہ یہ فصاحت و بلاغت اور عربی زبان کی تمام اعلی ترین خوبیوں کو اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہے، اس کی آیتیں اپنے معانی و مقاصد پر انتہائی درجہ صراحت و وضاحت کے ساتھ دلالت کرتی ہیں، اور اللہ تعالیٰ جس کے لیے ہدایت چاہتا ہے اسے ان آیات قرآنیہ میں غور و فکر کی توفیق دیتا ہے، تاکہ حق کو پہچانیں اور اسے قبول کریں۔