سورة الحج - آیت 10
ذَٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ يَدَاكَ وَأَنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
یہ بدلہ ہے اس کا جو تیرے ہاتھوں نے آگے بھیجا ، تھا ، اور یہ کہ اللہ بندوں کے حق میں ظالم نہیں ۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور اس دن ان سے کہا جائے گا کہ یہ ذلت و رسوائی اور یہ عذاب تمہارے ہاتھوں کی کمائی ہے، اللہ اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا ہے۔ بعض مفسرین کا خیال ہے کہ دونوں آیتوں میں ایک ہی قسم کے لوگ مراد ہیں، اور تکرار سے مقصود ایسے لوگوں کی مزید برائی بیان کرنی ہے، اس لئیے کہ دوسری آیت میں ان کافروں کے بارے میں مزید یہ کہا گیا ہے کہ ان کے پاس اپنے دعوی کی صداقت پر نہ کوئی عملی دلیل ہے، نہ عقلی، اور نہ ہی قرآن کریم کی کوئی آیت ان کے قول کی تائید کرتی ہے۔