سورة الحج - آیت 6

ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ وَأَنَّهُ يُحْيِي الْمَوْتَىٰ وَأَنَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

یہ اس لئے کہ اللہ وہی حق ہے اور وہ مردوں کو جلاتا ہے اور وہ ہر شئے پر قادر ہے (ف ١) ۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(4) تخلیق انسانی اور پودوں کی پیدائش سے متعلق جو بات بیان کی گئی ہے وہ اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ برحق ہے اور وہ مردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے