سورة الأنبياء - آیت 111

وَإِنْ أَدْرِي لَعَلَّهُ فِتْنَةٌ لَّكُمْ وَمَتَاعٌ إِلَىٰ حِينٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور میں نہیں جانتا شاید یہ (وعدہ) تمہاری آزمائش اور ایک وقت تک تمہاری بہرہ مندی ہو ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (١١١) میں فرمایا کہ ہوسکتا ہے کچھ دنوں کے لیے عذاب الہی کا ٹل جانا تمہیں مزید آزمائش میں ڈالنے کے لیے ہو، اور ایک مقرر وقت تک کے لیے اللہ کی جانب سے کسی حکمت کے تقاضے کے مطابق تمہارے لیے چھوٹ ہو، اس لیے اس تاخیر و امہال سے تمہیں دھوکے میں نہیں پڑنا چاہئے۔