سورة الأنبياء - آیت 67

أُفٍّ لَّكُمْ وَلِمَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ ۖ أَفَلَا تَعْقِلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

تف ہے تم پر ، اور اللہ کے سوا تمہارے معبودوں پر کیا تمہیں عقل نہیں ؟۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

تف ہو تم پر اور تمہارے معبودوں پر کیا تمہیں اتنی بات سمجھ میں نہیں آتی ہے کہ تمہارا یہ فعل کتنا برا اور عقل سے کس قدر بعید ہے کہ خود اپنے ہاتھوں سے تراشتے ہوئے پتھروں کے سامنے جھکتے ہو اور انہیں اپنا معبود سمجھتے ہو۔