سورة الأنبياء - آیت 29

وَمَن يَقُلْ مِنْهُمْ إِنِّي إِلَٰهٌ مِّن دُونِهِ فَذَٰلِكَ نَجْزِيهِ جَهَنَّمَ ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جو کوئی ان میں سے کہے کہ اللہ کے سوا میں معبود ہوں ، سو ایسے کو ہم دوزخ کی سزا دیں گے ، اسی طرح ہم ظالموں کو سزا دیا کرتے ہیں ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (٢٩) میں بتایا گیا ہے کہ فرشتوں کی تمام مذکور بالا خوبیوں کے باوجود، اگر بفرض محال یہ مان لیا جائے کہ ان میں سے کوئی معبود ہونے کا دعوی کر بیٹھے گا تو اس کا ٹھکانا جہنم ہوگا، اس لیے مشرکین کا یہ کہنا محض افترا پردازی ہے کہ ملائکہ اللہ کی بیٹیاں ہیں اور ان کی عبادت اس لالچ سے کرنا کہ وہ اللہ کے نزدیک سفارشی بنیں گے، ظلم عظیم ہے۔