سورة طه - آیت 127

وَكَذَٰلِكَ نَجْزِي مَنْ أَسْرَفَ وَلَمْ يُؤْمِن بِآيَاتِ رَبِّهِ ۚ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَشَدُّ وَأَبْقَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اسی طرح ہم اس کو بدلہ دیں گے ، جو حد سے باہر نکل گیا اور اپنے رب کی آیتوں پر ایمان نہ لایا اور بیشک آخرت کا عذاب سخت اور زیادہ پائیدار ہے ۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (١٢٧) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو لوگ اپنی شہوتوں میں منہمک ہو کر اللہ کے دین کو پس پشت ڈال دیتے ہیں اللہ انہیں دنیا و آخرت میں ایسا ہی بدلہ دیتا ہے اور آخرت کا عذاب بڑا ہی دردناک اور بہت ہی طویل ہوگا۔