سورة طه - آیت 126

قَالَ كَذَٰلِكَ أَتَتْكَ آيَاتُنَا فَنَسِيتَهَا ۖ وَكَذَٰلِكَ الْيَوْمَ تُنسَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

خدا فرمائے گا ، اسی طرح ہماری آیتیں تیرے پاس آئیں سو تونے انہیں بھلا دیا ، اور اسی طرح آج تو بھلایا گیا ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

تو اللہ اس سے کہیں گے کہ تم دنیا میں اسی طرح آنکھیں رکھنے کے باوجود دل کے اندھے تھے اور ہماری آیتوں کو ٹھکراتے تھے اس لیے آج تم جہنم میں ڈال دیئے جاؤ گے، اور کوئی تمہارا پرسان حال نہ ہوگا۔