سورة طه - آیت 118

إِنَّ لَكَ أَلَّا تَجُوعَ فِيهَا وَلَا تَعْرَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

جنت میں تیرے لئے یہ ہے کہ نہ بھوکا ہو ، نہ ننگا ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

٥٢۔ اللہ نے یہ بھی کہا : اے آدم ہم نے تمہیں بہت بڑٰ نعمت دی ہے اس کی حفاظت کرنا، کوئی ایسا کام نہ کرنا یہ نعمت تم سے چھن جائے، یہ وہ جنت ہے جس میں تمہیں نہ بھوک لگے گی نہ اس میں کپڑوں کی ضرورت ہوگی،