سورة طه - آیت 113

وَكَذَٰلِكَ أَنزَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا وَصَرَّفْنَا فِيهِ مِنَ الْوَعِيدِ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ أَوْ يُحْدِثُ لَهُمْ ذِكْرًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور یوں ہم نے تجھ پر عربی زبان میں قرآن اتارا ہے اور اس میں ان باتون کو جن سے ڈر پیدا ہو بار بار دہرایا ہے ، شاید وہ ڈریں ، یا قرآن ان کے دل میں غور وفکر پیدا کرے (ف ١) ۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

٤٧۔ چونکہ قیامت کا آنا اور نیکی بدی کا بدلہ پانا یقینی ہے، اس لیے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو فصیح و بلیغ عربی زبان میں نازل فرمایا، تاکہ وہ انسانوں کو جنت کی خوشخبری دے اور جہنم سے ڈرائے، اس میں مختلف قسم کی دھمکیاں ہیں تاکہ لوگ کفر و معاصی سے بچیں، اور اس میں گزشتہ اقوام کی ہلاکتوں کے واقعات بھی ہیں تاکہ انہیں سن کر اپنی اصلاح کی کوشش کریں۔