سورة طه - آیت 108

يَوْمَئِذٍ يَتَّبِعُونَ الدَّاعِيَ لَا عِوَجَ لَهُ ۖ وَخَشَعَتِ الْأَصْوَاتُ لِلرَّحْمَٰنِ فَلَا تَسْمَعُ إِلَّا هَمْسًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اس دن سب لوگ بغیر اس کے کہ ادھر ادھر کو مڑیں پکارنے والے کے پیچھے ہوں گے ، اور رحمٰن کیلئے آوازیں پست ہونگی ، سو تو سوائے نرم کھس کھسی آواز کے اور کچھ نہ سنے گا ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

٤٢۔ اس دن تمام لوگ دائمی محشر کے پیچھے پڑیں گے کوئی بھی اس کی راہ سے ادھر ادھر نہیں ہوگا، اور اللہ تعالیٰ کے رعب و دبدبہ سے پورے میدان محشر پر سکوت طاری ہوگا، کوئی دھیمی آواز بھی نہیں سنائے گی۔