سورة طه - آیت 99

كَذَٰلِكَ نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنبَاءِ مَا قَدْ سَبَقَ ۚ وَقَدْ آتَيْنَاكَ مِن لَّدُنَّا ذِكْرًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

گزشتہ خبروں میں سے ہم تجھے (اے محمد ﷺم) یوں قصہ سناتے ہیں ، اور ہم نے تجھے اپنے پاس سے نصیحت (کی کتاب ) دی ہے۔ (ف ١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(٣٨) نبی کریم سے کہا جارہا ہے کہ جس طرح ہم نے آپ کے لیے مذکورہ بالا آیتوں میں موسیٰ و فرعون اور موسیٰ و بنی اسرائیل کے واقعات بیان کیے ہیں، اسی طرح آئندہ بھی گزشتہ قوموں کے عبرت آموز واقعات سنائیں گے اور ہم نے آپ کو خاص طور سے قرآن جیسی عظیم کتاب دی ہے جس میں مومنوں کے لیے نصیحتیں اور عبرت آموز خبریں ہیں، ایسی کامل و جامع کتاب کسی بھی نبی کو نہیں دی گئی،