سورة طه - آیت 88
فَأَخْرَجَ لَهُمْ عِجْلًا جَسَدًا لَّهُ خُوَارٌ فَقَالُوا هَٰذَا إِلَٰهُكُمْ وَإِلَٰهُ مُوسَىٰ فَنَسِيَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر اس نے ان کے لئے ایک بچھڑا بنانکا لا وہ ایک دھڑ تھا جو گائے کی آواز دیتا تھا پھر وہ بولے یہ تمہارا معبود ہے اور موسیٰ کا بھی معبود ہے سو موسیٰ بھول کر چلا گیا ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
پھر سامری نے ان زیورات سے ایک بچھڑا بنا لیا جس سے ایک آواز نکلنے لگی، تو سامری اور اس کے ساتھیوں نے لوگوں سے کہا کہ یہی ہمارا اور موسیٰ کا رب ہے، موسیٰ نے غلطی کی ہے کہ اپنے رب کی تلاش میں کوہ طور کی طرف گئے ہیں۔