سورة طه - آیت 79

وَأَضَلَّ فِرْعَوْنُ قَوْمَهُ وَمَا هَدَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور فرعون نے اپنی قوم کو گمراہ کیا اور راہ نہ بتائی ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

فرعون نے اپنے کفر و استکبار کی وجہ سے اپنی قوم کو ہلاکت میں ڈال دیا، اور راہ راست کی طرف ان کی رہنمائی نہیں کی۔