سورة طه - آیت 68

قُلْنَا لَا تَخَفْ إِنَّكَ أَنتَ الْأَعْلَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

ہم نے کہا مت ڈر ، تو ہی غالب رہے گا۔ (ف ١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

تو اللہ نے ان سے فرمایا کہ آپ ڈریے نہیں، بہرحال غلبہ آپ ہی کو نصیب ہوگا اور معجزہ الہی کے سامنے ان کی ایک نہیں چلے گی،