سورة طه - آیت 56
وَلَقَدْ أَرَيْنَاهُ آيَاتِنَا كُلَّهَا فَكَذَّبَ وَأَبَىٰ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ہم نے فرعون کو اپنے کل معجزے دکھائے سو اس نے جھٹلایا اور نہ مانا ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(٢٢) یہاں آیات سے مراد وہ نو نشانیاں ہیں جو اللہ نے موسیٰ (علیہ السلام) کو دی تھیں اور جن کا ذکر سورۃ الاسرا آیت (١٠١) میں آیا ہے، ﴿ وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى تِسْعَ آيَاتٍ﴾ہم نے موسیٰ کو نو نشانیاں دی تھیں، وہ نشانیاں مندرجہ ذیل ہیں : لاٹھی، ید بیضا، قحط سالی، پھلوں کی کمی، طوفان، ٹڈی، جویں، مینڈک اور خون۔ موسیٰ (علیہ السلام) بیس سال تک فرعون کو دعوت توحید ربوبیت دیتے رہے اور اس طویل مدت میں اللہ تعالیٰ نے مذکورہ بالا نشانیاں بھیج کر اسے راہ دکھائی، لیکن وہ کبر و غرور میں سب کو جھٹلاتا رہا اور ایمان لانے سے انکار کرتا رہا،