سورة طه - آیت 55
مِنْهَا خَلَقْنَاكُمْ وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرَىٰ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
زمین سے ہم نے تمہیں پیدا کیا اور اسی میں تمہیں پھر لے جائیں گے ۔ اور اس میں سے دوسری بار تمہیں نکالیں گے ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(٢١) اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اے بنی نوع انسان ! ہم نے تمہیں اسی مٹی سے پیدا کیا ہے، جس سے نباتات و حیوانات کو پیدا کیا ہے، آدم کو مٹی سے اور اس کی اولاد کو اس نطفہ سے پیدا کیا ہے، جو زمین میں پیدا شدہ غذا سے تیارہوتا ہے، اور موت دے کر اسی مٹی میں لوٹا دیں گے جیسے پودوں، پھلوں اور درختوں کی بیج زمین میں ڈالی جاتی ہے اور روز قیامت پھر دوبارہ تمہیں تمہاری قبروں سے زندہ کر کے نکالیں گے اور تمہارے اعمال کا بدلہ تمہیں چکائیں گے۔