سورة طه - آیت 45

قَالَا رَبَّنَا إِنَّنَا نَخَافُ أَن يَفْرُطَ عَلَيْنَا أَوْ أَن يَطْغَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

دونوں بولے کہ اے ہمارے رب ہم ڈرتے ہیں کہ وہ ہم پر تعدی کرے یا جوش میں آئے ،

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(18) دونوں بھائیوں نے اللہ کا یہ حکم پانے کے بعد جب حالات پر غور کیا اور اپنی بے کسی اور فرعون کے قہر و جبروت کا تصور کیا تو انسانی فطرت کے مطابق ڈرے، اور اس کا اپنے رب سے اظہار کرتے ہوئے کہا، اے ہمارے رب ! ہم ڈرتے ہیں کہ کہیں فرط غضب میں وہ ہمیں قتل نہ کردے یا کوئی سخت سزا دے دے، یا اس کی سرکشی اور بڑھ جائے اور تیری شان و عظمت کے خلاف کوئی بات نہ کر بیٹھے،