سورة طه - آیت 17
وَمَا تِلْكَ بِيَمِينِكَ يَا مُوسَىٰ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اے موسیٰ (علیہ السلام) یہ تیرے داہنے ہاتھ میں کیا ہے ؟ ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(8) موسیٰ (علیہ السلام) کو جو معجزات دیئے جانے والے تھے ان ہی سے متعلق کلام کی ابتدا ہو رہی ہے اور سوال سے مقصود یہ ثابت کرنا تھا کہ ان کے ہاتھ میں خشک لکڑی کی ایک لاٹھی ہے، جسے اللہ تعالیٰ بطور معجزہ ایک زندہ اور متحرک سانپ بنا دے گا، اور اس معجزے کا اظہار انہیں فرعون اور فرعونیوں کے سامنے کرنا ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) سے پوچھا کہ آپ کے دائیں ہاتھ میں وہ کیا ہے؟