سورة طه - آیت 6
لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَمَا تَحْتَ الثَّرَىٰ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے اور جو کچھ گیلی مٹی کے نیچے ہے سب اس کا ہے ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(3) آسمان اور زمین میں اور ان کے درمیان اور ساتوں زمین میں جو کچھ بھی ہے وہ سب اللہ کی ملکیت ہیں، سب اللہ کے زیر سلطنت ہیں ان میں سے کوئی بھی چیز اللہ کی مرضی کے بغیر نہ حرکت کرتی ہے نہ سکون پذیر ہوتی ہے، نہ بدلتی ہے اور نہ قرار پاتی ہے۔