سورة مريم - آیت 94

لَّقَدْ أَحْصَاهُمْ وَعَدَّهُمْ عَدًّا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اس نے انہیں گھیر لیا ہے اور ان کا شمار کر رکھا ہے ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(54) اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین میں پائی جانے والی تمام مخلوقات کا کلی طور پر احاطہ کر رکھا ہے اور ایک ایک کو گن رکھا ہے اگر ان میں کوئی معبود ہوتا یا اللہ کا بیٹا ہوتا تو اسے یقینا اس کی خبر ہوتی، اور قیامت کے دن ان مخلوقات کا ایک ایک فرد اللہ کے حضور تنہا آئے گا، ان کا نہ کوئی یارومددگار ہوگا اور نہ ہی کوئی سفارشی۔