سورة مريم - آیت 90

تَكَادُ السَّمَاوَاتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَتَنشَقُّ الْأَرْضُ وَتَخِرُّ الْجِبَالُ هَدًّا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

قریب ہے کہ اس بات سے آسمان پھٹ جائیں ، اور زمین ٹکڑے ہوجائے اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہو کر گر پڑیں ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

حقیقت یہ ہے کہ ذات باری تعالیٰ کی طرف اولاد کی نسبت کرنا ایسی بری بات ہے کہ مقام ربانی کے لیے شدت غیرت کے سبب، قریب ہے کہ آسمان پھٹ جائیں، زمین میں شگاف پڑجائے، اور پہاڑ پاش پاش ہوجائیں،