سورة مريم - آیت 82

كَلَّا ۚ سَيَكْفُرُونَ بِعِبَادَتِهِمْ وَيَكُونُونَ عَلَيْهِمْ ضِدًّا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

ہر گز نہیں وہ ان کی عبادت کا انکار کریں گے اور ان کے مخالف ہوں گے ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

لیکن قیامت کے دن معاملہ ان کے خیال و گمان کے برعکس ہوگا، وہ جھوٹے معبود ان کی عبادت کا انکار کرردیں گے اور ان کے دشمن بن جائیں گے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الاحقاف آیت (6) میں فرمایا ہے : ﴿ وَإِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوا لَهُمْ أَعْدَاءً وَكَانُوا بِعِبَادَتِهِمْ كَافِرِينَ﴾ جب لوگ میدان محشر میں جمع ہوں گے تو ان کے شرکا ان کے دشمن بن جائیں گے اور ان کی عبادت کا انکار کردیں گے۔