سورة مريم - آیت 81

وَاتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ آلِهَةً لِّيَكُونُوا لَهُمْ عِزًّا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور انہوں نے اللہ کے سوا کئی معبود پکڑے ہیں ، تاکہ وہ ان کے مددگار ہوں ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(49) مشرکین نے اللہ کے سوا اپنے لیے دوسرے معبود بنا لیے تاکہ وہ اللہ کے نزدیک سفارشی بن کر ان کی عزت کا سبب بنیں،