سورة مريم - آیت 77

أَفَرَأَيْتَ الَّذِي كَفَرَ بِآيَاتِنَا وَقَالَ لَأُوتَيَنَّ مَالًا وَوَلَدًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بھلا تونے اس کو دیکھا جو ہماری آیتوں کا منکر ہے ، اور کہتا ہے کہ میں (قیامت میں)مال واولاد پاؤں گا ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(48) بخاری و مسلم نے اس آیت کے شان نزول میں خباب بن الارت سے روایت کی ہے کہ میں لوہار کا کام کرتا تھا، اور العاص بن وائل کے ذمہ میرا قرض تھا، میں نے مطالبہ کیا تو اس نے کہا، اللہ کی قسم ! جب تک تم محمد کی نبوت کا انکار نہیں کرو گے، تمہارے پیسے نہیں دوں گا۔ تو میں نے کہا اللہ کی قسم ! میں اس دن تک محمد کی نبوت کا انکار نہیں کروں گا جب تم دوبارہ اٹھائے جاؤ گے، تو اس نے کہا، میں جب مر کر دوبارہ اٹھایا جاؤں گا اور میرے پاس مال اور اولاد ہوگی تو آنا، تمہارے پیسے ادا کردوں گا،