سورة مريم - آیت 56
وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ إِدْرِيسَ ۚ إِنَّهُ كَانَ صِدِّيقًا نَّبِيًّا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور کتاب میں ادریس (علیہ السلام) کا ذکر کر ، بےشک وہ سچا نبی تھا۔ (ف ٣)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(35) نبی کریم سے کہا جارہا ہے کہ آپ ادریس سے متعلق قرآنی آیتوں کی بھی تلاوت کر کے لوگوں کو سنایئے، اس لیے کہ وہ بھی اپنے قول و عمل میں بہت ہی سچے آدمی تھے، اور نبی تھے،