سورة مريم - آیت 13

وَحَنَانًا مِّن لَّدُنَّا وَزَكَاةً ۖ وَكَانَ تَقِيًّا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اپنی طرف سے شفقت اور ستھرائی (بھی) اور وہ پرہیز گار تھا ۔(ف ٢)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

ان کے اندر اپنے والدین، رشتہ داروں، غیروں اور اللہ کی تمام مخلوق کے لیے رحمت و شفقت کا بے پایاں جذبہ پایا جاتا تھا۔ ﴿وَحَنَانًا مِنْ لَدُنَّا﴾ کا ایک مفہوم یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ اللہ کی شفقت و رحمت ہمیشہ ان کے شامل حال تھی۔ وہ گناہوں سے یکسر پاک اور ایسے نیک تھے کہ گناہ کا کبھی سوچا ہی نہیں اور اپنے ماں باپ کے ایسے مطیع و فرمانبردار تھے کہ کبھی بھی ان کے سامنے کسی بات پر نہیں اکڑے اور نہ ان کی نافرمانی کی ﴿وَحَنَانًا ﴾ کا ایک مفہوم یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ وہ اپنے رب کے نافرمان بندے نہیں تھے،