سورة مريم - آیت 4
قَالَ رَبِّ إِنِّي وَهَنَ الْعَظْمُ مِنِّي وَاشْتَعَلَ الرَّأْسُ شَيْبًا وَلَمْ أَكُن بِدُعَائِكَ رَبِّ شَقِيًّا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بولا اے رب میرے بدن کی ہڈیاں سست ہوگئیں ، اور سر سے بڑھا پے کا شعلہ بھڑک اٹھا ، اور میں کبھی تجھ سے اے رب دعاکر کے محروم نہیں رہا ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
مفسرین لکھتے ہیں کہ یہ اللہ کی جناب میں ایک قسم کا توسل تھا کہ اے اللہ ! میں بوڑھا ہوچکا ہوں اور میری حالت قابل رحم ہوچکی ہے، اور اس سے پہلے تو میری دعائیں قبول کرتا رہا ہے، اس لیے اس بار بھی میری دعا قبول کرلے اور مجھے ناامید نہ کر۔