سورة الكهف - آیت 100
وَعَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لِّلْكَافِرِينَ عَرْضًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اس دن ہم کافروں کے سامنے جہنم پیش کریں گے ۔(ف ١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(60) اس دن اللہ تعالیٰ جہنم کو کافروں کے سامنے لے آئے گا، وہ اسے دیکھیں گے اور اس کی غیظ و غضب بھری آواز سن کر شدید حزن وملال میں مبتلا ہوجائیں گے۔