سورة الكهف - آیت 91

كَذَٰلِكَ وَقَدْ أَحَطْنَا بِمَا لَدَيْهِ خُبْرًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یوں ہی ہے ، اور اس کے پاس کی خبر خوب ہمارے قابو میں آچکی ہے ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(56) اللہ تعالیٰ نے ذوالقرنین کو دنیا میں بہت ہی اونچا مقام اور بڑی ہی عظیم سلطنت دی تھی جس کا کچھ حال اوپر بیان ہوا اس کی قوت، فوج کی کثرت تعداد اور دیگر مادی اور روحانی اسباب و وسائل کا صحیح اندازہ صرف اللہ کو ہی تھا۔