سورة الكهف - آیت 78

قَالَ هَٰذَا فِرَاقُ بَيْنِي وَبَيْنِكَ ۚ سَأُنَبِّئُكَ بِتَأْوِيلِ مَا لَمْ تَسْتَطِع عَّلَيْهِ صَبْرًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اس نے کہا اب مجھ میں اور تجھ میں جدائی ہے اب میں تجھے اس کا بھید جس پر تو صبر نہ کرسکا ، بتاؤں گا (ف ٢) ۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(49) خضر نے کہا کہ آپ اپنے وعدہ کے مطابق میرا ساتھ چھوڑ دیں، اور میں اب آپ کو اپنے ان افعال کی تاویل بتاتا ہوں جن پر آپ صبر نہ کرسکے تھے، صحیح بخاری میں ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا : اللہ موسیٰ پر رحم کرے کاش کہ وہ صبر کرتے تاکہ دونوں حضرات کی مزید خبریں ہمیں معلوم ہوتیں۔