سورة الكهف - آیت 70
قَالَ فَإِنِ اتَّبَعْتَنِي فَلَا تَسْأَلْنِي عَن شَيْءٍ حَتَّىٰ أُحْدِثَ لَكَ مِنْهُ ذِكْرًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کہا تو اگر میری پیروی کرتا ہے تو کسی بات کا مجھ سے سوال نہ کیجیؤجب تک کہ میں اس کا آپ ہی تجھ سے ذکر کر دوں ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(42) خضر نے کہا کہ اگر آپ نے طلب علم کے لیے میرے ساتھ چلنے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے تو میری نصیحت ہے کہ جب آپ دیکھیں کہ میں ایسے کام کر رہا ہوں جن کی تائید آپ کے علم وحی سے نہیں ہوتی ہے تو مجھ پر اعتراض نہ کریں اور انتظار کریں یہاں تک کہ میں خود ہی آپ کو ان کے اسباب و علل بتاؤں۔