سورة الكهف - آیت 44
هُنَالِكَ الْوَلَايَةُ لِلَّهِ الْحَقِّ ۚ هُوَ خَيْرٌ ثَوَابًا وَخَيْرٌ عُقْبًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اسی مقام پر سب اختیار سچے اللہ کیلئے ثابت ہے وہی بدلہ اور ثواب دینے میں بہتر ہے ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اس آیت کا ایک دوسرا مفہوم یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ ایسے ہی مقام پر اللہ تعالیٰ اپنے مؤمن بندوں کی مشرکوں کے خلاف مدد کرتا ہے اور ان سے انتقام لے کر مؤمنوں کے سینوں کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے، جیسا کہ اس مثال میں اللہ نے کافر کے خلاف مؤمن کی مدد کی اور اس کی بات کو سچ کر دکھلایا، اور اس مفہوم کی تائید آیت کے آخری حصہ سے ہوتی ہے کہ وہ اپنے مؤمن بندوں کو اچھا بدلہ دیتا ہے اور اس کا انجام اچھا کرتا ہے برعکس کافر کے، جس کے دنیاوی شرف و جاہ کی وجہ سے عذاب الہی اس سے نہیں ٹل جاتا، بلکہ اللہ اسے عذاب دے کر اس پر مؤمن کی فوقیت ثابت کرتا ہے۔