قُلِ ادْعُوا اللَّهَ أَوِ ادْعُوا الرَّحْمَٰنَ ۖ أَيًّا مَّا تَدْعُوا فَلَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ ۚ وَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا وَابْتَغِ بَيْنَ ذَٰلِكَ سَبِيلًا
تو کہہ اللہ کو پکارو ، یا رحمٰن کو پکارو ، جس نام سے پکارو ، سو اس کے اچھے نام کئی ایک ہیں اور تو اپنی نماز میں نہ پکار ، اور نہ چپکے پڑھ ، اور اس کے درمیان کی راہ تلاش کر ۔(ف ٣)
(70) ابن جریر اور ابن مردویہ نے ابن عباس سے راویت کیا ہے کہ نبی کریم (ﷺ) نے ایک دن مکہ میں نماز پڑھی تو دعا میں یا اللہ یا رحمان کہا، کافروں نے سن کر کہا کہ اس بے دین کو دیکھو، ہمیں تو دو معبودوں کو پکارنے سے روکتا ہے اور خود اس پر عمل نہیں کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی، اللہ کے بہت سے اچھے نام ہیں اسے ان ناموں میں سے جس نام سے چاہو پکارو۔ بخاری و مسلم نے ابن عباس سے روایت کی ہے کہ İوَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَĬ اس وقت نازل ہوئی جب رسول اللہ (ﷺ) مکہ میں چھپ کر عبادت کرتے تھے، اور جب صحابہ کے ساتھ نماز پڑھتے تو بلند آواز سے قرآن کریم کی تلاوت کرتے، مشرکین سن کر قرآن اور اس کے نازل کرنے والے کو گالی دیتے، آپ کو حکم دیا گیا کہ اپنی آواز زیادہ اونچی نہ کریں تاکہ مشرکین نہ سن لیں اور نہ اتنی پست آواز سے تلاوت کریں کہ صحابہ سن نہ سکیں، یہ حکم ابتدائے اسلام میں تھا بعد میں سنت یہ قرار پایا کہ فجر، مغرب اور عشا کی پہلی دو رکعتوں میں بلند آواز سے قرآن کی تلاوت کی جائے۔