سورة الإسراء - آیت 108
وَيَقُولُونَ سُبْحَانَ رَبِّنَا إِن كَانَ وَعْدُ رَبِّنَا لَمَفْعُولًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور کہتے ہیں کہ ہمارا رب پاک ہے بیشک ہمارے رب کا وعدہ ضرور ہونا ہے ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور اس کی عظمت اور پاکی بیان کرتے ہیں کہ اس نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا اور نبی کریم (ﷺ) کو دنیا والوں کی ہدایت و رہنمائی کے لیے مبعوث کردیا، اور وہ کہتے ہیں کہ ہمارے رب کا ہر وعدہ پورا ہو کر رہتا ہے۔