سورة الإسراء - آیت 90

وَقَالُوا لَن نُّؤْمِنَ لَكَ حَتَّىٰ تَفْجُرَ لَنَا مِنَ الْأَرْضِ يَنبُوعًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور کہا کہ ہم تجھ پر ہرگز ایمان نہ لائیں گے یہاں تک کہ تو زمین سے ہمارے لئے ایک چشمہ جاری کرے ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(58) کفار قریش جب قرآن جیسا کلام نہیں لاسکے اور اس دلیل کے سامنے اپنے آپ کو بالکل بے بس پایا تو دوسری نشانیوں کا مطالبہ کرنے لگے، جن میں سے بعض کا ذکر مندرجہ ذیل آیتوں میں آیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم تمہاری دعوت توحید پر اس وقت تک ایمان نہیں لائیں گے اور روز قیامت اور تمہاری نبوت کی اس وقت تک تصدیق نہیں کریں گے جب تک تم کوئی نشانی نہ پیش کرو یا تو زمین میں کوئی ایسا چشمہ جاری کردو جس کا پانی ہمیشہ جاری رہے،