سورة الإسراء - آیت 65

إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانٌ ۚ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ وَكِيلًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

جو میرے بندے ہیں ان پر تیرا غلبہ نہ ہوگا اور تیرا رب کارساز کافی ہے ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

پھر شیطان سے کہا کہ میرے جو مخلص بندے ہوں گے ان پر تمہاری ایک نہیں چلے گی، تم انہیں گمراہ نہیں کرسکو گے، تمہارا رب ان کا حامی ہوگا، وہ اپنے رب پر بھروسہ کریں گے اور تمام امور میں اسی کی جناب میں پناہ لیں گے اور وہ ان کے لیے کافی ہوگا۔