سورة الإسراء - آیت 51

أَوْ خَلْقًا مِّمَّا يَكْبُرُ فِي صُدُورِكُمْ ۚ فَسَيَقُولُونَ مَن يُعِيدُنَا ۖ قُلِ الَّذِي فَطَرَكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ ۚ فَسَيُنْغِضُونَ إِلَيْكَ رُءُوسَهُمْ وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هُوَ ۖ قُلْ عَسَىٰ أَن يَكُونَ قَرِيبًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یا کوئی اور مخلوق جو تمہیں بڑی معلوم ہو ، پھر وہ کہیں گے کہ ہمیں کون پھر الٹے گا ؟ تو کہہ جس نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا تھا ، پھر تیری طرف اپنے سر ہلائیں گے اور (ٹھٹھے سے) کہیں گے ” قیامت کب ہوگی ؟ تو کہہ شاید (ف ١) وہ نزدیک ہی ہو ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

مشرکین اس جواب پر کوئی اعتراض نہ کرسکے تو کہنے لگے کہ ہمیں کون زندہ کرے گا؟ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) سے فرمایا آپ کہہ دیجیے کہ جس نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا ہے وہ یقینا دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے اس جواب پر کفار حیرت و استعجاب اور استہزا آمیز انداز میں اپنا سر ہلانے لگے کہ ایسا کب ہوگا؟