سورة الإسراء - آیت 50
قُلْ كُونُوا حِجَارَةً أَوْ حَدِيدًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
تو کہہ ، تم پتھر ہوجاؤ ، یا لوہا بن جاؤ ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اللہ تعالیٰ نے ان کے جواب میں فرمایا کہ مردہ بدن کو دوبارہ بنا کر اس میں زندگی دوڑا دینا، ہمارے لیے بہت ہی آسان ہے چاہے اس بدن سے زندگی کے آثار پتھر یا لوہے کی طرح کیوں نہ ناپید ہوگئے ہوں، یا کسی اور چیز کی طرح جس کا زندہ ہونا تمہارے نزدیک ناممکن ہو، اللہ تعالیٰ جب چاہے گا اسے زندہ کردے گا اور کوئی چیز اس سے مانع نہیں بنے گی۔