سورة الإسراء - آیت 49
وَقَالُوا أَإِذَا كُنَّا عِظَامًا وَرُفَاتًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ خَلْقًا جَدِيدًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور کہتے ہیں کہ جب ہم ہڈیاں ، اور چورا ہوگئے تو کیا ہم نئی پیدائش میں اٹھیں گے ؟۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(33) توحید و رسالت کے سلسلے میں مشرکین مکہ کے شبہات کی تردید کرنے کے بعد اب بعث بعد الموت کے بارے میں ان کے شبہات کی تردید کی جارہی ہے، وہ کہتے تھے کہ آدمی جب مرجاتا ہے تو اس کی ہڈیاں گل سڑ کر مٹی میں مل جاتی ہیں، یہ بات بعید از عقل ہے کہ سابق جسم کے اجزا دوبارہ جمع ہوجائیں اور ان میں زندگی عود کر آئے؟