سورة الإسراء - آیت 22

لَّا تَجْعَلْ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ فَتَقْعُدَ مَذْمُومًا مَّخْذُولًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اللہ کے ساتھ دوسرا معبود نہ ٹھہرا کہ تو ملامت سن کر اور بےسک ہو کر نہ بیٹھے ،

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (22) میں آخرت کی کامیابی اور جنت میں اعلی مقام حاصل کرنے کا بنیادی عمل یہ بتایا گیا کہ آدمی شرک سے دوری اختیار کرے اور ایمان باللہ کے تقاضوں کو پورا کرے اس لیے کہ جو شخص عبادت میں اللہ کے ساتھ غیروں کو شریک کرتا ہے وہ اس کا بدترین بندہ ہوتا ہے اور وہ اسے انہی جھوٹے معبودوں کے سپرد کردیتا ہے اور اس کی نصرت و تائید سے اپنا ہاتھ کھینچ لیتا ہے۔ سورۃ آل عمران آیت (160) میں ہے : کہ اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو اس کے بعد کون ہے جو تمہاری مدد کرے۔