سورة النحل - آیت 111

يَوْمَ تَأْتِي كُلُّ نَفْسٍ تُجَادِلُ عَن نَّفْسِهَا وَتُوَفَّىٰ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

جس دن ہر کوئی اپنے نفس کی طرف سے جھگڑتا ہوا آئے گا ، اور ہر کسی کو اس کے اعمال کا پورا بدلہ ملے گا ، اور ان پر ظلم نہ ہوگا ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

جب ہر آدمی کو صرف اپنی فکر ہوگی اور اس کوشش میں لگا ہوگا کہ اسے عذاب نار سے نجات مل جائے، اور دنیا میں ہر آدمی جو بھی خیر و شر کیے ہوگا اس کا اسے پورا پورا بدلہ دیا جائے گا، اور کسی پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں ہوگا۔