سورة النحل - آیت 87
وَأَلْقَوْا إِلَى اللَّهِ يَوْمَئِذٍ السَّلَمَ ۖ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اس دن اللہ کی طرف صلح کا پیغام ڈالیں گے اور ان کے جھوٹ ان سے گم ہوجائیں گے ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (87) میں فرمایا گیا ہے کہ قیامت کے دن مشرکین اللہ کے عذاب کے سامنے سپر ڈال دیں گے اور مجسم عاجزی اور انکساری بن جائیں گے، اور دنیا میں جنہیں اللہ کا شریک بناتے رہے تھے سبھی ایک ایک کر کے ان سے چھٹ جائیں گے۔