سورة النحل - آیت 85

وَإِذَا رَأَى الَّذِينَ ظَلَمُوا الْعَذَابَ فَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُمْ وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جب ظالم عذاب دیکھیں گے ، تو نہ ان سے ہلکا کیا جائے گا ، اور نہ انہیں مہلت ملے گی ،

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(53) جب مشرکین عذاب جہنم کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے تو ان کی ہزار تمنا ہوگی کہ کس طرح یہ عذاب ان سے ٹل جائے، لیکن ٹلنا تو دور کی بات ہوگی اس میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی، اور نہ ہی انہیں توبہ کی مہلت دی جائے گی،